امریکی حملے میں 10 یمنی فوجی شہید ہوگئے، میجر جنرل یحیی سریع
شیعہ نیوز: یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں یمنی فوج کے دس جوان شہید ہوگئے ہیں۔
المسیرہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے یمنی بحریہ کی 3 کشتیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں۔ حملے کے نتیجے میں دس یمنی فوجی شہید ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو شدید جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بحیرہ احمر میں امریکی فوجی کاروائیاں یمن کو فلسطین کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی بمباری میں مسجد اقصیٰ کے سابق مبلغ شیخ یوسف سلامہ شہید
انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی خطرناک اقدامات کا ساتھ نہ دیں ورنہ اس کے نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے اسرائیل کی طرف حرکت کرنے والی کشتی مرسک ہانگژو پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کشتی کے عملے نے یمنی افواج کی وارننگ کا منفی جواب دیا جس کے بعد حملہ کیا گیا۔
انہوں نے یمنی فوج کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیل کے علاوہ دیگر منازل کی طرف جانے والی کشتیاں محفوظ ہیں۔ ہم ان ممالک کو نصیحت کرتے ہیں کہ خطے میں جنگ کی آگ شعلہ ور کرنے کی امریکی سازش کا حصہ نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مفادات پر ہونے والے حملوں کا دندان شکن جواب دیا جائے گا امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔