مشرق وسطی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کار پر بمباری میں چار افراد شہید

شیعہ نیوز: جمعرات کو اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں ایک کار پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار کم سے کم چار شہری شہید ہوگئے۔

لبنانی سول ڈیفنس نے اطلاع دی کہ اس کے اراکین نے "کل صبح ٹھیک 09:25 پر آگ بجھانے کے لیے کام کیا جو ایک ریپڈ کار کے اندر لگی جس کو بفلیح ٹائر مین روڈ پر اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوئے۔”

یہ بھی پڑھیں : رفح پر اسرائیلی جارحیت میں 36 بچوں سمیت94 شہری شہید

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے ان کی لاشیں نکالیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی قابض افواج جنوبی لبنان میں وقتاً فوقتاً گھروں اور کاروں پر چھاپے مارتی رہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button