مشرق وسطی

داعش کے 1 ہزار بچے اپنے ملکوں کو لوٹ گئے

شیعہ نیوز:عراق کی وزارت انصاف کے ترجمان نے اعلان کیا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خاندان کے ایک ہزار سے زائد بچے اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے ہیں ۔فارس نیوز کے مطابق عراق کی وزارت انصاف کے ترجمان کامل امین نے بتایا کہ داعش کے ارکان کے 76 بچے، جن کی عمریں کم ہیں، اپنے ملکوں کی جانب واپسی کے منتظر ہیں۔امین نے عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کو بتایا کہ داعش کے خاندانوں کے مسئلے میں، ایک ہزار سے زائد بچے اپنے ملکوں کو لوٹ گئے۔ اس تناظر میں وزارت خارجہ سے کئی ملاقاتیں ہوئیں۔انہوں نے ان ممالک کے سفیروں کے ساتھ عراق کے مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے جہاں کے شہری داعش کے ارکان ہیں، کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد یہ ہے کہ یہ ممالک داعش کے بچوں کی ذمہ داری قبول کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف اور حکومت نے عزت کے تحفظ اور انسانی حقوق کے اصولوں کو پورا کرنے اور ان بچوں کے لیے خوراک فراہم کرنے کے لیے تمام تقاضوں پر عمل کیا ہے۔ امین کامل کا کہنا تھا کہ عراق ان ممالک میں ہے جو انسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف نئی جیلوں کی توسیع اور تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button