پاکستانی شیعہ خبریں

ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کا یونٹ 101 سپاہ صحابہ کے کارکنان کی آماجگاہ بن گیا، شیعہ افراد کو قتل کی دھمکی

mqm altafشیعت نیوزمانیٹرنگ ڈیسک: متحدہ قومی موومنٹ ملیر سیکٹر کا یونٹ نمبر 101 کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکنان کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونٹ نمبر 101 میں شامل سپاہ صحابہ کے کارکنان شیعہ افراد کو علاقہ خالی کرنے کا کہہ رہے ہیں اور انکار پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ 101 کا اہم کارکن اصغر جو کہ سپاہ صحابہ کا دیرینہ کارکن ہے جس نے گزشتہ روز ایک شیعہ شخص کو یونٹ کے دفتر بلایا اور ان کو علاقہ چھوڑنے اور قتل کی دھمکی دی اور کہا فوراً یہ علاقہ خالی کرو اور اپنی دکان میں موجود آئی ایس او کی لائبریری کو بھی ختم کرو، ورنہ ہم سپاہ صحابہ کے ذریعے سے تمہارا کام تمام کردیں گے، اس ساری صورتحال پر اہل علاقہ نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں سپاہ صحابہ کے کارکنان کی موجودگی کا نوٹس لیں، ورنہ علاقہ کے عوام اپنے حق کے تحفظ کے لئے راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ ملیر سیکٹر ہی کے علاقے میں ایم کیو ایم میں شامل ناصبی عناصر نے لبیک یا رسول اللہ (ص) اور لبیک یا حسین (ع) کی چاکنگ مٹا کر جئے الطاف کی چاکنگ کی تھی جس کے بعد سے علاقہ مکین ایم کیو ایم کے اس عمل پر سراپا احتجاج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button