پاکستانی شیعہ خبریں

11 مئی کو ووٹ کے ذریعے ظالم کو رسوا اور مظلوم کی نصرت کرنی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو خیمہ کو ووٹ دے کر ظالم کو رسوا اور مظلوم کی نصرت کرنا ہے، یہ ووٹ شہداء کی امانت ہے، اسے ضائع نہیں کرنا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ کے جناح باغ میں جلسہ عام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ زینب (س) کی روش پر چلتے ہوئے طاغوتی نظام کے خلاف ہر محاذ پر قیام کریں گے، چاہے ہمیں ظاہری شکست ہی کیوں نہ ہو لیکن فتح ہمیشہ مثل کربلا ہمارا مقدر بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ظلم و استحصال، وڈیرہ شاہی، بربریت اور دہشت گردی کے خلاف قیام کیا ہے اور خون کے آخری قطرے تک اس راہ میں فرنٹ لائن پر موجود رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی بقاء کے لئے ہم ہر قربانی پیش کریں گے، اس راہ میں ہم نے شہید عارف حسین الحسینی (رہ) اور شہید ڈاکٹر نقوی جیسے سپوت دیئے ہیں اور انشاءاللہ وطن دشمنوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button