پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور میں پولیس نے آپریشن کے دوران 110 مشبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاورمیں پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں افغان باشندوں سمیت 110 مشتبہ طالبان دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پشاورمیں پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں افغان باشندوں سمیت 110 مشتبہ طالبان دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اطلاعات کےمطابق پشاور کے علاقے یکہ توت اور وزیرباغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 82 مشتبہ ادہشت گردوں کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔
اس سے قبل پشاور کے علاقے تہکال، یونیورسٹی ٹاؤن اورگلبرگ میں بھی پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔