پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وہابی دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا سرغنہ تاجی کھوکھر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سرغنہ دہشتگرد تاجی کھوکھر کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے رہنما ملعون احمد لدھیانوی کا دست راست دہشت گرد امتیاز عرف تاجی کھوکھر راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں اپنے ساتھیوں سمیت دھرلیا گیا۔

دہشتگرد تاجی کھوکھر بلاول بھٹو کے ترجمان اورپی پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹا بھائی ہے۔

ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، 23 میگزین اور 665 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 15 سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات میں بھی نامزد ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف درج دیگر مقدمات میںفرقہ وارانہ بنیادوں پر اہل تشیع اکابرین کا قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، قبضہ اور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزامات ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close