پاکستانی شیعہ خبریں

کا لعدم تکفیری گروہ سپاہ صحابہ اور ن لیگ کے مابین قومی اسمبلی کی 12 نشستوں پرشیعہ دشمن انتخابی اتحاد

PML-N LeJکالعدم فرقہ پرست تکفیری جماعت سپاہ صحابہ اورپاکستان مسلم لیگ ن کے مابین آئندہ عام انتخابات کیلئے 12 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا ہے، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی، اس ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے، اور قومی اسمبلی کی 12 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، جس کے تحت (ن) لیگ کو این اے 89، این اے 184، این اے 187، این اے 186، این اے 188، این اے 177 اور این اے 156 پر کالعدم سپاہ صحابہ کی سپورٹ حاصل ہوگی جبکہ اس کے بدلے میں 5 نشستوں پر (ن) لیگفرقہ پرست تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدواروں کو سپورٹ کریگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مابین انتخابی معاملات پر مذاکرات ہوتے رہے ہیں، جس میں وزیر قانون پنجاب کا اہم کردار رہا، جس کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا بھکر سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر بلامقابلہ کامیاب ہونا بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button