پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ، نزر عباس شہید، 12 سالہ بچی زخمی

nazarنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے نظر عباس نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق45 سالہ سید نزر عباس زیدی ولد سید ظفر عباس زیدی اپنی 12 سالہ بیٹی سیدہ مہظر زہرہ کے ہمراہ شہید ملت روڈ سے علی علی اسکور کی طرف جارہے تھے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں سید نظر عباس زیدی موقعے پر ہی شہید ہوگئے اور اُن صاحبزادی سیدہ مظہر شدید زخمی ہوگئی۔

واقعے کے بعد زخمی سیدہ مہزر زہرہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق دہشتگردوں 12 سالہ بچی کو 4 گولیاں ماری ہیں۔ مظہر زہرہ کو بہتر علاج و معالجے کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مومنین سے سیدہ مظہر زہرہ کے لیے دُعائے صحت کی التماس ہے۔

شہید ہونے والے 45 سالہ سید نزر عباس زیدی ولد سید ظفر عباس زیدی کو جناح اسپتال سے امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button