Uncategorized

ملتان میں 12 مقامات پر ’’داعش زندہ باد، خوش آمدید داعش‘‘ کی وال چاکنگ

شیعہ نیوز (ملتان) دنیا بھر میں بدنام اور انسانیت سوز مظالم سے پہچانی جانے والی تنظیم” الدولتہ الاسلامیہ فی العراق والشام ”داعش کے حامی ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں بھی سرگرم ہوگئے ہیں، آج ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت 12مقامات پر داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی، ان اداروں پر وال چاکنگ کرنے کامقصد طلباء میں اس تنظیم کا ڈر یا طلباء کو اس تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت ہوسکتا ہے، تاہم جن اداروں اور جگہوں پر وال چاکنگ کی گئی اُن میں ولایت حسین اسلامیہ ڈگری کالج، علمدار حسین اسلامیہ ڈگری کالج، معصوم شاہ روڈ، کچی سرائے روڈ سرفہرست ہیں۔ تاہم شہریوں کی جانب سے نشاندہی کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے وال چاکنگ صاف کرادی۔ وال چاکنگ میں لکھا گیا تھا ”داعش زندہ باد، خوش آمدید داعش، شکریہ داعش”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button