
دنیا بھر میں آج 12 ربیع الاول سے ہفتہ وحدت کا آغاز ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا کے مختلف ممالک میں آج سے ہفتے وحدت کا آغاز ہو گیا ہے، 12 تا 17 ربیع الاول امام خمینی ؒ کے فرمان پر دنیا بھر سے مسلمان ہفتۂ وحدت مناتے ہیں۔
اہل سنت برادران 12 ربیع الاول کو جبکہ اہل تشیع 17 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یوم ولادت کے طور پر مناتے ہیں جسے بہت سے اسلامی ممالک میں ہفتۂ وحدت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں عید میلاد النبی کے جلوسوں کا ملت جعفریہ کی جانب سے شاندار استقبال
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینیؒنے اس مناسبت کو اتحاد کے مظہر کے طور پر استعمال کیا اور 12-17 ربیع الاول کے دورانیے کو ہفتۂ وحدت کا نام دے دیا گیا۔
یہ ہفتہ، اسلامی دنیا میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر پہلے سے زیادہ توجہ دینے کے لئے مناسب موقع ہے۔ ایسے حالات میں جب امت اسلامیہ پر چاروں طرف سے اور مختلف شکلوں میں اسلام دشمن طاقتوں کی جانب سے یلغار ہو رہی ہو، نبی رحمت (ص) سے منسوب ان ایام کی افادیت، اہمیت اور برکت پہلے سے زیادہ نمایاں ہوتی دکھاتی دیتی ہے۔
گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی12 ربیع الاول سے ہفتہ وحدت و جشن میلادالنبی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔