پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و عشق مصطفٰی کے طور پہ منایا جائیگا،

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت اور ہفتہ عشق مصطفیٰ کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی سیرت و تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور حکم قرآنی اور سیرت پیغمبر اکرم کا تقاضا ہے کہ امت محمدی کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے اور موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں رحمت اللعالمین کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی مسائل کے حل کے لئے امن، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے، تاکہ امت مسلمہ خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرسکے۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انتہاء پسندوں کی سازشوں اور کارروائیوں سے ملک کو بچانے کے لئے قومی یکجہتی اور اتحاد امہ ضروری ہے، ہم اس ملک میں وحدت کے بانیان میں سے ہیں، ملک کو مختلف سازشوں اور فتنوں سے نکالنے کے لئے اتحاد امت کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ 57 اسلامی ممالک میں سے وطن عزیز پاکستان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہم نے تمام مسلمہ اسلامی مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تنظیمی شکل دینے میں کامیاب ہوئے، لہذا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے شرپسند عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close