مشرق وسطی
شام کے صوبہ الحسکہ میں دہشت گردانہ کارروائی، 120 ہلاک اور زخمی
شمالی شام میں واقع صوبہ الحسکہ میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی میں ایک سو بیس افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے-
سانا کی رپورٹ کے مطابق الحسکہ میں شادی کی ایک تقریب میں دہشت گردانہ کارروائی میں تیس افراد ہلاک اور نوّے دیگر زخمی ہوگئے-
یہ دھماکے الحسکہ کے شمال میں واقع علاقے صفیہ میں ہوئے- اس رپورٹ کےمطابق یہ دھماکہ خودکش تھا –
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے