پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

13 جمادی الاول، تاریخ شہادت دختر رسول و آغاز ایام فاطمیہ ؑ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑکی شہادت کے ایام دنیا بھر میں منائے جارہے ہیں۔ روایات میں حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی دو تاریخیں ملتی ہیں پہلی 13 جمادی الاول اور دوسری 3 جمادی الثانی۔ اس ہی مناسبت سے 13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی ایام فاطمیہ ؑ کے عنوان سےمنائے جاتے ہیں۔

دختر رسول خداؐ ، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھرمیں بھی عزاداری اور مجالس کا سلسلہ عقیدت واحترام کے ساتھ جاری ہے ۔ کراچی، لاہور ، اسلام آباد، پشاور، گلگت ، سکردو، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ولادت حضرت زینب (س)

ہر گزرتے برس ایام شہادت حضرت فاطمہ ؑ کے موقع پر عزاداری کے اجتماعات میں اضافہ ہی دیکھا جارہا ہے، شیعیان حیدر کرار ؑ ایام شہادت حضرت فاطمہؑ کو ایام شہادت امام حسین ؑ و عاشوراء کی طرح مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہے ہیں ۔ہر گلی ہر کوچہ اور ہر مسجد وامام بارگاہ اور ہر عزادار سیاہ پوش ہے۔مختلف مقامات پر شہادت دختر رسولؐ کی منظر کشی بھی کی گئی ہے ۔

مجالس عزا میں خطباء اور ذاکرین جناب سیدۃ النساءالعالمین ؑ کی دفاع ولایت کیلئے عظیم جدوجہد اور قربانی کا ذکر کررہے ہیں ، مقررین نے کہاکہ جناب سیدہ ؑ اولین مدافع اور شہیدۂ راہ ولایت ہیں،جنہوں نے تحفظ ِ ولایت کی خاطر اپنی جان اس الہیٰ راستے میں فدا کی۔

مقررین نےکہاکہ عصرحاضر میں مغربی ثقافتی یلغار کے مقابل سیرت حضرت فاطمہ زہراؑ کی پیروی کے ذریعے ہم اپنے مسلم معاشرے کو بےراہ روی اور فساد سے بچا سکتے ہیں،جناب سیدہ ؑ کی ذات با برکت ہرمیدان میں ہماری لیئے مشعل راہ ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button