مشرق وسطی

ایران کے 4 صوبوں سے داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے تہران، البرز، فارس اور خوزستان صوبوں میں ملک کی انٹیلی جنس کمیونٹی کے تعاون سے داعش کے 14 دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ایران کی وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ تہران، البرز، فارس اور خوزستان کے صوبوں کے جنرل انٹیلی جنس محکموں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران امریکی صہیونی گروپ "داعش خراسان” سے وابستہ 14 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی حمایت میں یمن کی مسلح افواج کا آپریشن

گرفتار ہونے والے افراد دہشت گردی کی غرض سے گزشتہ دنوں غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ ان میں سے 7 دہشت گردوں کو صوبہ فارس سے اور 7 دیگر تہران، البرز اور خوزستان صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ہونے والے عناصر سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتائج سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button