پاکستانی شیعہ خبریں

شکار پور:آئندہ15 فروری شہداء کمیٹی کا وزیر اعلی ہاوس تک لانگ مارچ کا اعلان

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ) آج بروز جمعہ سانحہ شکار پور کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد گھنٹہ چوک شکار پور پر منعقدہ نماز جمعہ کے بعد شہداء کمیٹی شکار پور نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعہ سانحہ کے خلاف سندھ میں ہرتال کی جائے گی جبکہ اتوار 15 فروری کو قاتل وزیر اعلی سند ھ کے خلاف شکار پور سے لانگ مارچ کیا جائے گا جو شکارپور اور سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کراچی میں وزیر اعلی ہاوس کا گھیراو کرے گا یہ اعلان شہداء کمیٹی کے ترجمان علامہ مقصود ڈمکی کی جانب سے کیا گیا ہے اس موقع ہر انکا کہنا تھا کہ اب سندھ کے رئیسائی کو بھی اپنے گھر جانا ہوگا۔ شہداء کے لواحیقن کی جانب سے کیئے گئے اس اعلان کا ملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علماء کونسل،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،اصغریہ آرگنائزیشن سمیت سندھ و شکار پور کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button