مشرق وسطی

پہلی بار امریکی جہاز "ونسن” کو نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صنعا میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار میزائل سے بن گورین ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ بحیرہ احمر میں دو امریکی بحری جہازوں پر ہائبرڈ حملے کئے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے صنعا میں عوامی اجتماع مارچ سے خطاب کے دوران کہا کہ مسلح افواج نے ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے بن گورین ہوائی اڈے کے مضافات میں صیہونی رژیم کے ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پچھلے دو مہینوں سے ملک کے خلاف امریکی جارحیت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کا جواب حملے سے دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیبلشمنٹ نے زبردستی حکومتیں بنائیں، علی امین گنڈاپور

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں ٹرومین اور ونسن کے خلاف ہائبرڈ کارروائیاں کیں، بحیرہ عرب میں آنے کے بعد ونسن پر یہ پہلا حملہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یمن اور اس کے رہنما پہلے سے زیادہ ثابت قدمی اور مضبوطی کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت کریں گے، یمن پر بڑھتے ہوئے حملوں سے دشمن کو صرف مایوسی اور شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں آنے والا نیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پچھلے چار جہازوں کی طرح شکست سے دوچار ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ بند نہیں ہو جاتی اور محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا تب تک یمن کے حملے بدستور جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button