مشرق وسطی

صیہونی آبادکاری کے خلاف یوم الغضب، فائرنگ سے 77 فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر گذشتہ روز غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں صیہونی آباد کاری کے خلاف ’’یوم الغضب‘‘ منایا گیا۔ اس موقعے پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں کے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 77 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی شہروں میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیرقانونی نہیں سمجھتا۔

امریکی وزیر خارجہ کے بیان اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں بیت ایل چوکی کے قریب اسرائیلی فوج نے فلسطینی ریلی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ 15 فلسطینی بیت لحم میں نکالی گئی ایک ریلی پرفائرنگ سے زخمی ہوئے۔

مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر 13، الخلیل اور طولکرم میں 2 اور جنوبی نابلس میں 14 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button