مشرق وسطی
مشرقی غوطہ سے 15 ہزار سے زائد دہشت گردوں کا انخلا
شام کے علاقہ مشرقی غوطہ سے 15 ہزار دہشت گرد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ خارج ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشرقی غوطہ کے عربین علاقہ سے گذشتہ 2 دن میں 6500 دہشت گرد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ادلب کی طرف روانہ ہوگئے ہیں ۔جبکہ مشرقی غوطہ کے دوسرے علاقہ حرستا سے 9 ہزار سے زائد دہشت گرد بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ادلب منتقل ہوگئے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یہ انخلاء روس کے ثالثی مرکز اور دہشت گردوں کے درمیان معاہدے کی روشنی میں ہوا ہے۔