پاکستانی شیعہ خبریں

چنیوٹ :کالعدم سپاہ صحابہ کی جلوس عزاء پر فائرنگ ،ایک اور 15سالہ عزادار زخموں کی تاب نہ لا کر شہید

shiite shahadatشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل چنیوٹ میں جلوس عزاء پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 15سالہ عزادارمعظم ولد آلِ سجادبھی شہیدہوگیا۔ایک روز قبل امریکی سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگو ی( ملک اسحاق گروپ)کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔شہداء کی تعداد 2ہو گئی ہے۔2کی حالت ابھی تک نازک ہے ۔تفصیلات کے مطابق 17صفر المظفر کو نکلنے والے سالانہ چہلم شہداء کربلا (ع)کے جلوس عزاء پرامریکی سعودی نوازکالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگو ی( ملک اسحاق گروپ)کے موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی ۔اس واقعے میں سالار ماتمی دستہ ملک مختار حسین تاؤ موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔ جبکے معظم سمیت3عزادار شدید زخمی تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 6مسلح دہشت گرد ملوث ہیں،جن میں سپاہ صحابہ چینوٹ کا صدر ذوالفقار جٹ اس کے بھائی عرفان اور افتخار سمیت مذید تین نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ علاقہ S.H.Oکے سامنے پیش آیا ۔ پولیس نے واقعے کی F.I.Rکالعدم سپاہ صحابہ کے صدر ذوالفقار جٹ اور دیگر 5ملزمان کے خلاف درج کر لی ہے ۔تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button