Uncategorized
ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام کے زیراہتمام 16 مئی کو ملک بھر میں مردہ باد امریکہ کے طور پر منایا جائے گا، ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی، احتجاجی مظاہرے، احتجاجی ریلیاں، واک، سیمینار اور پروگرام منعقد کیے جائیں گے، ان تقاریب میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 16 مئی کو چوک نواں شہر میں یوم مردہ باد کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔