پاکستانی شیعہ خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پر افکار شہداء کانفرنس 16 مارچ کو ہوگی، آئی ایس او کراچی

شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری غیور عابدی نے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر کی فکر کو اجاگر کرنا امامیہ طلبہ کی شرعی ذمہ داری ہے، شہید ڈاکٹر نے آئی ایس او کی بنیاد رکھ کر اس ملک کے شیعہ نوجوانوں کی تربیت کا انتظام کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ غیور عابدی کا کہنا تھا کہ شہید کے ان ہی افکار کو زندہ رکھنے کے لئے آئی ایس او کراچی ڈویژن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہید کی 19 ویں برسی پر افکار شہداء سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو 16 مارچ کو مرکزی روڈ جعفر طیار میں منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال پروگرام میں شہید کے فرزند اور آئی ایس او کراچی کے سابق ڈویژنل صدر دانش نقوی خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ پروگرام کے دوران شہید ڈاکٹر کے حوالے سے تصویری نمائش اور امامیہ میڈیا سیل کی تیار کردہ ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button