پاکستانی شیعہ خبریں

پشاورمیں پولیس کا آپریشن، 18 مشتبہ افراد جبکہ 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

شیعہ نیوز (پشاور) صوبائی دارلحکومت کے علاقے ریگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے ریگی کے مختلف دیہاتوں میں سرچ آپریشن کئے گئے جس کے دوران قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب 3 ا شتہاری ملزم گرفتار کئے گئے جبکہ سرچ آپریشنز کے دوران 15 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) 1 ریپیٹر، 2 پستول ، 4 رائفلیں اور 400 کا رتوس بھی برآمدہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button