اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سرگودھا، مجلس وحدت اور آئی ایس او کی مشترکہ بائیک ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا اور مجلس وحدت مسلمین سرگودہا کے زیراہتمام سیال موڑ میں نماز جمعہ کے بعد موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

ریلی مولانا رضوان جعفری، وارث حیدری اور نمائندہ ایم ڈبلیو ایم احمد خان نے خطاب کیا۔ مولانا رضوان جعفری نے خطاب میں کہا کہ ہم اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ ایک قلیل مدت کا قبضہ ہے، جلد ہی یہ غاصب حکومت اپنے سرکش اتحادیوں سمیت نیست و نابود ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج دنیا بھر میں امریکہ اور اس کے حواری ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں، ہم مظلومینِ جہاں کی حمایت و نصرت جاری رکھیں گے چاہے اس راہ میں جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین، کشمیر اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کیلئے آواز بلند کرنا ہم سب کی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button