Uncategorized

شوبز کی 18 شخصیات کالعدم جماعتوں کی ہٹ لسٹ میں آگئیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سے شوبز سے وابستہ 18 مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کیا۔ تحقیقات کے دوران دہشتگرد کے قبضے سے شوبز سے وابستہ 18 مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں 5 فیشن ڈیزائنر، 5 ماڈلز، ایک این جی او ورکر، ایک اینکر پرسن، ایک سنگر اور ایک میک اپ آرٹسٹ کا نام  شامل ہے۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں، ان کا رہن سہن معاشرے کی خرابی کا سبب بن رہا ہے، ان شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد معاشرے میں خوف پیدا کرنا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھی ان اہم شخصیات کو دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف قرار دیا ہے۔ ان تمام شخصیات کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button