
Uncategorized
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تشویش
اقوام متحدہ نے کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے ہندوستان اور پاکستان سے تحمل کرنے کی اپیل کی ہے
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پریس کا نفرنس میں بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد سیکریٹری جنرل نے دونوں سے کسی بھی فریق سے براہ راست رابطہ قائم نہیں کیا ہے لیکن انہیں اس صورتحال پر تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے
اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ سیکریٹری جنرل دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تشویشناک صورتحال پر بہت قریب سے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اورانہوں نے دونوں ملکوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائيں۔