Uncategorized
سانحہ صفورا سمیت 18 مقدمات کی فائلیں پاک فوج کے حوالے کر دی گئیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سندھ حکومت کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا سمیت اٹھارہ مقدمات کی فائلیں پاک فوج کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سانحہ صفورا سمیت 18 مقدمات کی فائلیں پاک فوج کے حوالے کر دی گئیں، ان فائلوں میں خاتون سماجی رہنما سبین محمود، امام بارگاہوں اور پولیس پر حملوں کے کیس بھی شامل ہیں۔ ان مقدمات میں فہد عزیز، طاہر حسین، اسد الرحمان، اظہر عشرت، حافظ ناصر سلطان صدیقی، حسین صدیقی اور ساجد نعیم نامی تکفیری دہشتگرد شامل ہیں