Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوری کا پہلا اجلاس 18 ستمبر کو ملتان میں ہوگا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوری کا پہلا اجلاس 18ستمبر کو جامع مسجد الحسینؑنیو ملتان میں منعقد ہوگا۔ صوبائی شوری کے اجلاس میں تنظیم سازی، محرم الحرام اور شعبہ جاتی پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے چودہ اضلاع کے سیکرٹری جنرل اور نمائندگان شرکت کریں گے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی اور سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی نے مئی میں جنوبی پنجاب کو ایک سال کے لیے الگ صوبے کے قیام کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button