مشرق وسطی

مغربی کنارے میں چوبیس گھنٹوں میں 19 مزاحمتی کارروائیاں

شیعہ نیوز: کل منگل کو مغربی کنارے کے گورنریوں میں قابض اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے خلاف متعدد مزاحمتی کارروائیوں کو ریکارڈ کیا گیا۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر ’معطی‘ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان "الاقصیٰ سیلاب” جنگ کے دوران 19 مختلف مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ کے ذریعے جن مزاحمتی کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی، ان میں دو مسلح جھڑپیں اور فائرنگ کی کارروائیاں، دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے، فوجی مقامات کو نذر آتش کرنے، آباد کاروں کا مقابلہ کرنے،براہ راست تصادم ، پتھراؤ اور مظاہرے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کراچی اور میانوالی میں جلوس عزا پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیہ کیمپ میں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ شہر کے مشرق میں واقع العیزریہ میں سنگ باری کے واقعات رونما ہوئے۔

جنین شہر اور برقین قصبے میں مظاہرے ہوئے اور طولکرم کے نور شمس کیمپ میں بھی مظاہرے ہوئے۔

قلقیلیہ کے مشرق میں واقع بقات الحطب قصبے میں جھڑپیں ہوئیں، جن میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔

نابلس گورنری میں عوامی رہائش کے علاقے میں قابض فوج کی گاڑیوں پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا گیا۔ "مالکی پل” میں قابض فوج پر فائرنگ کی گئی جب کہ نابلس شہر میں مظاہرے ہوئے۔

بیت لحم گورنری میں مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے اور خلۃ جبل النحلہ میں ایک فوجی چیک پوسٹ کو جلا دیا گیا اور الخضر قصبے میں قابض فوج پر پتھراؤ کیا گیا اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button