
غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹوں میں مزید 193 فلسطینی شہید، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار
شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے ’’غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 193 فلسطینی شہید اور 920 زخمی ہوئے۔‘‘
وزارت صحت نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ’’گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 30,228 شہید فلسطینی شہید اور 71,377 زخمی ہو چکے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صہیونی بمباری سے مزید سات اسرائیلی قیدی ہلاک ہوچکے، ابو عبیدہ
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ گذشتہ رات کو بھی صہیونی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں پر جارحانہ حملے کئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملبے کے نیچے اب بھی متعدد زخمی اور شہید دبے ہوئے ہیں جب کہ سڑکوں پر موجود زخمیوں کو اٹھانے کے لیے امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو جانے کی اجازت نہیں۔