حساس اداروں نے 198 دہشتگردوں کی فہرست تیار کر لی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حساس اداروں نے آپریشن میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ فسادات میں ملوث دہشت گردوں کی نئی فہرست مرتب کی ہے، فہرست میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے 198 دہشت گرد شامل ہيں۔ ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل 151 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم، 27 کا مہاجر قومی موومنٹ سے ہے جب کہ اس فہرست میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے7، گینگ وار کے 4، جئے سندھ کا ایک کارکن شامل ہيں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فہرست میں موجود دہشتگرد لسانی، مذہبی اور قومیت کی بناء پر قتل کی وارداتيں کرتے ہیں۔ حساس اداروں کی جانب سے بنائی گئی فہرست میں شامل متعدد ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں، جب کہ فہرست میں ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی شامل ہے۔ ذرائع کا يہ بھی کہنا ہے کہ فہرست میں شامل ملزمان کے خلاف جلد گھیرا تنگ کر ليا جائے گا اور فہرست ميں موجود ملزمان کو جہاں اور جيسے کی بنياد پر گرفتار کيا جائے گا