پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں 2 گروہ دہشت گردی کررہے ہیں، ایک پولیس دوسرا کمیونٹیز کو نشانہ بنارہا ہے، غلام قادر تھیبو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ شہر میں 2 گروہ دہشت گرد ی کر رہے ہیں، ایک پولیس کو اور دوسرا کمیونیٹیز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں ہر پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو سانحہ صفورا کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کراچی میں 2 گروہ دہشتگردی کی وارداتیں کررہے ہیں، ایک پولیس افسران کے قتل میں ملوث ہے اور دوسرا کمیونیٹیز کو نشانہ بنارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ ڈی ایس پیزکے قتل اوراس واقعے میں 2 الگ الگ گروہ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا ماضی میں کوئی نیٹ ورک سامنے نہیں آیا، ممکن ہے کوئی نام استعمال کررہا ہو، اب تک 4 وارداتوں میں خط ملے ہیں، چاروں کا ملتا جلتا مضمون ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button