پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان میں ہزارہ برادری پر دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کابل میں ہونیوالے سانحہ پر گہر ے دکھ اور سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں مسلسل ہزارہ برادری سمیت پرامن شہریوں کو دہشت گرد نشانہ بنارہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کابل ہائی سکول میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور افغان عوام سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے اور رکاوٹوں بارے اطلاعات پر وضاحت کو ضروری قرار دیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سوئیڈن اور ہالینڈ میں پے درپے گستاخیاں کرنے اور اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہاءپسندی جس بھی روپ میں ہو وہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام علیؑ کے سراقدس پر ہونے والا وار عدل و انصاف پر وار تھا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی دنیا نے بار بار متوجہ کرنے کے باوجود اقدامات نہیں اٹھائے، عالمی برادری اور خصوصاً امہ میں اس حوالے سے تحرک موجود نہیں ہے۔ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامو فوبیا کا دن مختص کرنے، عالمی برادری کی جانب سے اظہار افسوس یا مذمت ان مسائل کا حل نہیں۔ دنیا میں قیام امن کے لئے باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی و مقدس ہستیوں اور کتب کا احترام لازمی قرار داد ے کر خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے۔

علاوہ ازیں علامہ ساجد علی نقوی نے سندھ کے ضلع دادو کے گاؤں میہڑ میں ہونیوالی آتشزدگی میں بچوں سمیت کئی لوگوں کے انتقال، جانوروں اور مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی فی الفور امداد کی جائے اور اس سانحہ کی تحقیقات کی جائیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button