پاکستانی شیعہ خبریں

شرکاء جنازہ شہداء عباس ٹاؤن پر سعودی تنخواہ دار طالبان (سپاہ صحابہ )دہشت گردوں کی فائرنگ، 2مومنین شہید 14زخمی

karar khawar سہراب گوٹھ کے علاقے میں شہدائے عباس ٹاؤن کی تدفین سے واپسی پر شرکا ء جنازہ پر امریکی و سعودی کالعدم طالبان (سپاہ صحابہ)کے بھاری و جدید اسلحے سے لیس دہشتگردوں کا حملہ ۔2 شیعہ جوان شہید جبکے 14زخمی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق گذشتہ رو ز عباس ٹاؤن کے ہولناک سانحے میں شہید ہونے والے شہداء کی تدفین کے بعد قبرستان وادی حسین ع سے واپس آنے والے شرکاء پر پہلے سے گھات لگائے مسلّح طالبان دہشتگردوں نے جدید اور خود کار اسلحوں سے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی ۔ جس کے نتیجے میں انچولی سوسائٹی کے رہائشی جواں سال کرار حیدر اور خاور رضا شہید ہو گئے ۔ جب کے 14شرکاء شدید زخمی بھی ہوئے ۔جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں 4رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق جب شرکاء جلوس جنازہ الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ کے نزدیک پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے طالبان دہشتگردوں نے جلوس جنازہ پر سڑک کے دونوں اطراف سے ا ندھا دھند فائرنگ کر دی۔وہ مسلّح دہشتگرد جدید ترین اسلحے سے لیس تھے ۔ اور شرکار پر برائے راست فائرنگ کر رہے تھے ۔جس کے بعد کافی دیر تک جلوس جنازہ سپر ہائی وے پر محصور رہا ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو قابو کر نے کے بجائے فرار اختیار کر گئے ۔ اطلاعات کے مطابق سہراب گوٹھ پر دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شیعہ نوجوانوں کرار حیدر اور خاور رضا کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین امام بارگاہ شہدائے کر بلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button