Uncategorized

لاہور، دہشتگردی کی سازش ناکام، 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور پولیس نے عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وآلہ وسلم کے موقع پر دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی، مزنگ کے علاقہ سے لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے 2 تکفیری  دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹو نیٹرز اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں آپریشنز پولیس نے 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے ایک خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹرز، دھماکہ خیز مواد، جہادی لٹریچر اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ دونوں تکفیری دہشت گردوں کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تفتیش کیلئے سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے دونوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وآلہ وسلم کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جو پولیس نے ناکام بنا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button