پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ جیل حملے کے دوران فرار ہونیوالے 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سینٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان پر حملے کے دوران فرار ہونے والے دوتکفیری دہشتگردوں کو پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او کینٹ ثناءاللہ مروت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے 2013ء میںتکفیری دہشتگردوں کے سینٹرل جیل ڈیرہ پرحملے کے دوران فرار ہونیوالے دو خطرناکاشتہاری تکفیری دہشتگرد چراغ حسین گنڈہ پور ولد عطاءاللہ سکنہ کلاچی اور انعام اللہ ولد سونا خان سکنہ روڑی کو گرفتار کیا۔ مذکورہ اشتہاری دہشتگردوں کیخلاف جیل سے فرار کا 10 اکتوبر 2013ء کو تھانہ کینٹ میں مقدمہ بھی درج ہے۔ اسی طرح مذکورہ اشتہاری تکفیری دہشتگردوں پر تھانہ کلاچی میں فرار کے بعد دہشتگردی اور قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کے دو مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button