اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرونا وائرس، امامیہ سکائوٹس نے گھر گھر آگاہی مہم شروع کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت اور مضافاتی علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرانے کیلئے امامیہ بوائے سکاؤٹس نے گھر گھر مہم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ بوائے اسکاوٹس اور سابقین آئی ایس او نے گلگت شہر، دنیور، اوشکھنداس، جلال آباد سمیت دیگر علاقوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے بھرپور جدوجہد شروع کر دی ہے تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلائوں کو روکا جا سکے۔

جلال آباد میں سابقین آئی ایس او، امامیہ بوائے سکاوٹس اور انجمنوں کے ذمہ داران نے گھر گھر مہم چلا کر عوام کو اس وبا سے بچاؤ اور محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں حلال آباد مساجد، امام بارگاہوں سے اعلانات کے علاوہ آئمہ مساجد اور عمائدین سے ملکر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوام کو اس وبا سے بچاؤ میں اپنا کردار ادا کرنے اور لوگوں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button