کوہاٹ،فوجی عدالت سے سزایافتہ مزید 2 تکفیری دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں آج صبح فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قید تکفیری دہشتگردوں محمود اور رب نواز کا آبائی تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد تھے۔ دونوں تکفیری دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداوں کے اہلکاروں اور پاکستانی عوام کے قتلِ عام سمیت دہشت گردی کی کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے توثیق کے بعد دونوں تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کے تحت آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار کی تھی تاکہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کو جلد سناجائے اور انکو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ فوجی عدالتوں نے اب تک درجنوں تکفیری دہشت گردوں کو سزائیں سنائی ہیں جن میں سے کافی تکفیری دہشتگردوں کی سزائوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے انکو انے انجام تک پہنچایا جاچکا ہےجبکہ باقی تکفیری دہشتگرد ملک کی مختلف جیلوں میں قید اپنے انجام کے منتظر ہیں