پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی نواز حکومت کی طالبان نوازیاں ،طالبان کمیٹی کے اراکین ہیلی کاپٹر کے ذریعے میران شاہ پہنچ گئے

شیعہ نیوز (میران شاہ) سعودی نواز حکومت کا کالعدم طالبان کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کرنے والی مذاکراتی ٹیم کو خصوصی مراعات حاصل ، کالعدم طالبان کی ڈیمانڈ پر کالعدم طالبان کمیٹی کے ارکان کو ہیلی کاپٹر مہیا کر دیا گیا جس کے زریعے وہ وزیرستان کے علاقے میران شاہ  میں کالعدم طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کےساتھ مذاکرات کے لئے طالبان کی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق، پروفیسرا ابراہیم اور کورڈینیٹر طالبان کی شوریٰ سے ملاقات کےلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے میران شاہ پہنچ گئے۔
 طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق، پروفیسر ابراہیم اور کورڈینیٹر مولانا یوسف طالبان کی شوریٰ سےملاقات کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ پہنچ گئے، جہاں کمیٹی کی جانب سے حکومتی شرائط سے طالبان کو آگاہ اور حکومت سے مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاہم طالبان کی قیادت سے ملاقات کا وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان جانے کےلئے طالبان کی کمیٹی کو ہیلی کاپٹر کی سہولت وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی جس کے ذریعے طالبان کی کمیٹی دوپہر 2 بجے شمالی وزیرستان پہنچی اور وہاں سے کمیٹی کے تمام اراکین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاہم ان تک پہنچنے کے راستے دشوار گزار ہیں لہذا کمیٹی کےاراکین کو ہیلی کاپٹر کی سہولت فراہم کی جائے جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کےلئے ہیلی کاپٹر تو کیا اگر کسی کندھوں پر بھی اٹھانا پڑے تو وہ تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button