Uncategorized

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے،2 تکفیری دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں دو تکفیری دہشت گرد مارے گئے اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ پختون آباد سے اٹھانوے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس سے مقابلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، دہشت گردوں سے مقابلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ دو دہشت گرد انجام کو پہنچے۔ ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا ہلاک دہشت گردوں سے 2 خودکش جیکٹس ، دستی بم اوراسلحہ برآمد ہوا ہے، خودکش جیکٹس کا وزن بارہ کلو گرام تھا، جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button