پاکستانی شیعہ خبریں

خیبر ایجنسی، سابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے گھر پر دستی بم حملہ، 2 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں دو افراد ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں نے سابق اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ مواز خان کے گھر پر پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ شرپسندوں نے مواز خان کے گھر میں موجو د حجرے کو خاص طور پر نشانہ بنایا، جہاں اس وقت اہل علاقہ کی میٹنگ چل رہی تھی۔ بم کے پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شدید زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button