پاکستانی شیعہ خبریں

زائرین امام حسین کو روکے جانے کیخلاف شیعہ علماء کونسل کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کوئٹہ  کربلا جانے والے زائرین امام حسین کو این او سی جاری نہ کرنے پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر میثمی، صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھی۔ احتجاجی مظاہرہ میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے    کوئٹہ  کربلا جانے والے زائرین امام حسین کو این او سی جاری نہ کرنے پر بلوچستان حکومت پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ زائرین کی تفتان بارڈر پر روانگی کو فوری یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی  نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں اگر کوئٹہ سے کربلا جانے والے زائرین کو روانہ نہ کیا گیا تو سندھ کو جام کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button