مشرق وسطی

غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

شیعہ نیوز:غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید ہو گئے ہیں، رہائی پانے والے اُن کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اُنہیں دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

اسرائیلی جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان البُرش کی موت 19 اپریل کو ہوئی، اسرائیل نے ابھی تک ڈاکٹر عدنان البُرش کی لاش اُن کے ورثاء کے حوالے نہیں کی۔

50 سالہ ڈاکٹر عدنان البُرش غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال کے آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button