کوئٹہ اور آواران میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے معصوم بچی سمیت 2 افراد شھید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور آواران میں ملک دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک معصوم بچی سمیت دو افراد شھید اور چھ زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق مسجد روڈ پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے ایک دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس دکان پر فائرنگ کی گئی وہ پلاسٹک کی تھیلیاں فروخت کرنے والی دکان تھی، لیکن اس وقت اس پر پرچم بھی فروخت کئے جا رہے تھے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران میں لیویز فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں گھر کے دروازے پر موجود ایک معصوم بچی شھید اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ آواران کے علاقے مشکے میں گذشتہ روز بھی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے محکمہ تعلیم کا ایک افسر اور ایک ریٹائرڈ ٹیچر شھید ہوگئے تھے۔