Uncategorized

پنجاب میں ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو 2 ستمبر کو وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 7 اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع میں اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو دو ستمبر کو وزیراعلی ہاوس کے سامنے مطالبات کی حق میں دھرنا دینگے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے بے حس حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور معاملات جوں کا توں ہے، البتہ پنجاب حکومت کی سطح پر ہمارے رابطہ جاری ہیں تاحال مطالبات پر عملدرآمد کے لئے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔

زرائع کے مطابق ملتان میں 2ستمبر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں انشااللہ دو ستمبر وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے سامنے بھرپور دھرنا ہوگا۔علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کا دروازہ کسی کے لئے بند نہیں کیا، لیکن اپنے موقف سے کسی بھی صورت ایک اینچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ہمارے مطالبات کی حمایت ملک کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں، سول سوسائٹی، وکلا کر چکے ہیں جو مکمل آئینی و قانونی مطالبات ہیں۔ ہمارے دھرنا کا مقصد کوئی پولیٹیکل ٹرمائل نہیں ہے، ہمارا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کے حصول وملک میں مذہبی آزادی کے لئے ہے، جس کا وعدہ قیام پاکستان کے موقع پر بابائے قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔ ہمارے مطالبات فکر اقبال کی عکاسی ہیں،ہم ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد چاہتے ہیں، کالعدم جماعتوں کیخلاف ملک بھر میں بھرپور کاروائی کی جائے تاکہ دہشت گردی کی اس عفریت سے ملک و قوم کو نجات ملے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم ہرگز نہیں ہونے دینگے، عزاداری سیدالشہدا کیخلاف کسی بھی قدغن کو ہم ملکی آئین و قانون سے متصادم سمجھتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں، علما و ذاکرین پر بین الصوبائی و ضلعی پابندیاں عزاداری سید شہدا کو محدود کرنے کی کوشش ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان سید ندیم عباس کاظمی، محمد عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، سید فرخ شمسی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button