Uncategorized

پاکستان میں ملائیت سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے، خواجہ سعد رفیق

شیعہ نیوز(لاہور) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں سالانہ نظریہ پاکستان کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں، چند پگڑی والے بندوق کے زور پر اور ہم چلا کر ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم خوفزدہ نہیں ہونگے، ایسے عناصر کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں، آج چند گمراہ اور انتہا پسند عناصر اپنی مرضی کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں، ہم انکے سامنے سرنڈر نہیں کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم قرآن وسنت کی روشنی میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، شریعت قرآن وسنت، حدیث اور علما کے اجتہاد کا نام ہے، میں یہ بات بآواز بلند کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو ملائیت سے سب سے بڑا خطرہ ہے اور انتہا پسندی ایک روگ بن گئی ہے، ہمیں انتہائی خطرہ لادینیت سے نہیں تھا، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہمیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنا ہے تاکہ یہ ملک غیر محفوظ ہاتھوں میں نہ چلا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button