پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سڑک پر کام کرتے 2مزدور جاں بحق

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نےسڑک پر کام کرنے والے مزدوروں کو مستونگ کے علاقے دشت میں نشانہ بنایا، فائرنگ سے دو مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے۔ جاںب حق ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button