پاکستانی شیعہ خبریں

کرم ایجنسی: قبایل نے امدادی کارواں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ]پیشکش کر دی

shiite news kurram agency security۔اسلام آباد سے پشاور تا کرم ایجنسی امدادی کارواں کے لئے قبائل نے سیکورٹی دینے کی پیشکش کردی۔اسلام آباد سے جانے والے مجوزہ امدادی امن کاروان کے پرتپاک استقبال کرنے کے لئے پانچ سالوں سے محصورکرم ایجنسی پاراچنار میں  بھرپور تیاریا ں جاری ہیں یہاں تک کہ عوام نے کہا ہےکہ  اگر حکومت امدادی امن کاروان کو پشاور سے علی زئی تک تحفظ نہیں دے سکتی،تو ہمیں لکھ کر دے دیں۔پاراچنار کے غیور عوام سروں پر کفن باندھ کر امن کاروان کی حفاظت تک کے لئے تیار ہیں۔
شیعت نیوز کی رپورٹ  کےمطابق مختلف سیاسی ،ملی، عزاداری و سماجی تنظیموں کے علاوہ عوام الناس کی ایک بڑی تعداد لوئر کرم علی زئی سے لے کر اپر کرم پاراچنار تک روڈ کے اطراف میں استقبالی کیمپ روازے،امدادی امن کاروان خوش آمدید، مظلوموں کی حمایت اور ظالم و استعماری قوتوں بالخصوص ان کے آلئہ کار طالبان  مخالف بینرز پوسٹرز اور وال چاکنگ کی گئی ہے۔۔تاکہ بھرپور قبائلی رسم و رواج کے تحت جنت نظیر وادی پاراچنارمیں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا جا سکیں۔
 اتوار کے دن اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ملک گیر استقلال پاکستان کنونشن اور حمایت مظلومین ریلی کے بعداسلام آباد سے جانے والے مجوزہ امدادی امن کاروان کے پرتپاک استقبال کرنے کے لئے پانچ سالوں سے محصور پاکستان کے غزہ پاراچنار میں  بھرپور تیاریا ں جاری ہیں۔
اس سلسے میں مختلف سیاسی، ملی ،عزاداری و سماجی تنظیموں کے علاوہ عوام الناس کی ایک بڑی تعداد لوئر کرم علی زئی سے لے کر اپر کرم پاراچنار تک روڈ کے اطراف میں استقبالی کیمپ دروازے،امدادی امن کاروان خوش آمدید، مظلوموں کی حمایت اور ظالم و استعماری قوتوںبالخصوص ان کے آلئہ کار طالبان مخالف بینرز پوسٹرز اور وال چاکنگ کی گئی ہے۔تاکہ  جنت نظیر وادی پاراچنارمیں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا جا سکیں۔
کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار میں سیاسی ،ملی عزاداری و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امدادی امن کاروان کے منتظمین کے علاوہ ان تمام تنظیموں سول سوسائٹی و انسانی حقوق کی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا گذشتہ پانچ سالوں سے محصور پاکستانی غزہ پاراچنار کے مظلوم عوام کی آواز کو پاکستان اور دنیا بھر تک پہنچانے کی  کوشش و سعی کی۔ اسلئے پاراچنار کے غیور عوام اپنے محسنوں کا بھرپور استقبال کریں گے،انہوں نے یہاں تک کہا،حتی اگر حکومت امدادی امن کاروان کو پشاور سے علی زئی تک تحفظ نہیں دے سکتی،تو ہمیں لکھ کر دے دیں۔پاراچنار کے غیور عوام سروں پر کفن باندھ کر امن کاروان کی حفاظت تک کے لئے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button