کراچی لانڈھی کے علاقے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2مومنین شہید
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیر پاؤکالونی لانڈھی کی مسجد و امام بارگاہ کے متولی باقر شاہ اور بھاول شاہ امریکہ و سعودیہ نواز کالعد م سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں ۔ دونوں شہداء کی میتیں جائے وقوعہ سے فوراً جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ دوروز قبل بھی لانڈھی کے علاقے قائد آباد پر السید سینٹر میں پان کی دکان پر فائرنگ کر کے مریکہ و سعودیہ نواز کالعد م سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے 28سالہ حاجن علی کو شہید کر دیا تھا ۔ ایک ہفتے میں آج شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا لانڈھی میں یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ لانڈھی ، قائد آباد ، ماروی گوٹھ ،فیوچر کالونی، مانسہرہ کالونی ۔ مجید کالونی ، بلال کالونی ، عوامی کالونی اور دیگر آبادیوں میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے دہشتگرد بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان آبادیوں میں اقلیت میں موجو د شیعہ مسلمانوں کودہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔