پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی لانڈھی کے علاقے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2مومنین شہید

shia killingشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیر پاؤکالونی لانڈھی کی مسجد و امام بارگاہ کے متولی باقر شاہ اور بھاول شاہ امریکہ و سعودیہ نواز کالعد م سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں ۔ دونوں شہداء کی میتیں جائے وقوعہ سے فوراً جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ دوروز قبل بھی لانڈھی کے علاقے قائد آباد پر السید سینٹر میں پان کی دکان پر فائرنگ کر کے مریکہ و سعودیہ نواز کالعد م سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے 28سالہ حاجن علی کو شہید کر دیا تھا ۔ ایک ہفتے میں آج شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا لانڈھی میں یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ لانڈھی ، قائد آباد ، ماروی گوٹھ ،فیوچر کالونی، مانسہرہ کالونی ۔ مجید کالونی ، بلال کالونی ، عوامی کالونی اور دیگر آبادیوں میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے دہشتگرد بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان آبادیوں میں اقلیت میں موجو د شیعہ مسلمانوں کودہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button